ویمن ورلڈکپ:انگلینڈنےبھارت کو4رنزسےشکست دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )ویمنزورلڈکپ کےاہم میچ میں انگلینڈ نےبھارت کو4سکور سےشکست دےکرسیمی فائنل کےلئےکوالیفائی کرلیاہے۔
اندورمیں کھیلےگئےآئی سی سی ویمنزورلڈکپ کےاہم میچ میں انگلینڈنے پہلےبیٹنگ کرتےہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 288رنز بنائےہدف کےجواب میں بھارتی ٹیم مقررہ50 اوورزمیں 284سکور بناسکی۔
انگلینڈکی جانب سے ایمی جونز نے 56رنزکی اننگزکھیلی جبکہ شائور برنٹ نے 38 رنز بنائےاورہیدرنائٹ نے ذمہ دارانہ کھیل کامظاہرہ کرتےہوئےپندرہ چوکوں اورایک چھکےکی مددسے 109رنز بنائے۔
بھارت کی دپتی شرما نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت کاآغازمایوس کن رہا42کےمجموعےپر2کھلاڑی پویلین لوٹ گئیں،جبکہ ہرمن پریت کور نے 70 رنزکی اننگزکھیلی اور سمرتی مندھانا نے 88رنزبنائے۔ آخری اوور میں بھارت کو کامیابی کیلئے 14رنز درکا ر تھے لیکن اُن کی بیٹرز 9 رنز بناسکیں، یوں انگلینڈ نے چار رنز سے میچ جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
واضح رہےکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایونٹ کےسیمی فائنل کی دوڑسےباہرہوچکی ہے۔