کشمیریوں پربھارتی مظالم انسانی تاریخ کا افسوسناک باب ہے، صدر ،وزیراعظم

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہا ہے کہ کشمیری نسل درنسل بھارتی ظلم وجبرا ورانسانی حقوق کی پامالی کا شکار ہیں،وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ یہ انسانی تاریخ کاوہ افسوسناک باب ہےجوآج بھی جاری ہے۔
یوم سیاہ کشمیرپر اپنےپیغام میں صدرمملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ 27اکتوبر1947کشمیرکی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے،بھارتی افواج کاسری نگرپرقبضہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی،کشمیری نسل درنسل بھارتی ظلم وجبراورانسانی حقوق کی پامالی کاشکارہیں،بھارت کی 5اگست2019 کی کارروائیاں غیرقانونی اورغیراخلاقی ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرکےبھارت نےعالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے،کشمیریوں پراجتماعی سزائیں،املاک کی تباہی اورفوجی محاصرہ ناقابل قبول ہیں،جعلی مقابلے، ماورائےعدالت قتل اورجبری گمشدگیاں بھارتی جبرکی علامت ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کاپیغام:
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کا27اکتوبریوم سیاہ کشمیرپرپیغام میں کہناتھاکہ ہرسال27اکتوبر کشمیرکی تاریخ کاتاریک دن یاددلاتاہے،78سال پہلےبھارت نےاپنی افواج کوسرینگربھیجااوراس پرقبضہ کرلیا،یہ انسانی تاریخ کاوہ افسوسناک باب ہےجوآج بھی جاری ہے،بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کو مسلسل پامال کررہاہے،کشمیریوں نے8دہائیوں سےبےپنامشکلات اورظلم وبربریت کامقابلہ کیا،کشمیریوں کی بہادری،جراتمندی اورآزادی کی تڑپ کوسلام پیش کرتےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بلاشبہ کشمیریوں کاانصاف اورحق خودارادیت کیلئےعزم غیرمتزلزل اوردائمی ہے ،5اگست 2019سےبھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی یکطرفہ کارروائیوں میں مزیداضافہ کیا،بھارت کامقصدمقامی آبادی کےتناسب اورسیاسی صورتحال کوتبدیل کرناہے،بھارت نےمنظم اندازمیں ظلم وبربریت اوراشتعال انگیزی کانظام قائم کررکھاہے،بھارتی بربریت کامقصدکشمیریوں کی جائزسیاسی آوازوں اور خواہشات کودباناہے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیرکےبارےمیں بہت واضح ،غیرمتزلزل اوراصولی مؤقف رکھتاہے،بطوروزیراعظم ہمیشہ کشمیریوں کی آوازبین الاقوامی برادری کےسامنےرکھی ،کشمیری عوام کویقین دلاناچاہتاہوں کہ وہ اپنی اس جدوجہدمیں اکیلےنہیں،24کروڑپاکستانی عوام اپنےکشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑےہیں،ہم جموں وکشمیرکےعوام کےساتھ غیرمتزلزل اظہاریکجہتی کرتے ہیں،اپنےاس عزم کااعادہ کرتےہیں کہ کشمیری عوام کےساتھ جڑےرہیں گے۔















