ایران کاجوہری تنصیبات کی دوبارہ اورمضبوط ترتعمیرکااعلان

0
17

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کو ’مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نےایٹمی توانائی ادارے کادورہ کیااورتازہ صورتحال پربریفنگ لی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق مسعودپزشکیان کااس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرنےکاپہلےارادہ تھانہ اب ہے،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ایٹم بم کےخلاف فتویٰ دےچکے ہیں۔
انہوں نےمزیدکہا کہ ’عمارتوں اور فیکٹریوں کو تباہ کرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ہم انہیں دوبارہ تعمیر کریں گے اور اس بار زیادہ طاقت کے ساتھ‘مضبوط بنائےگے۔ہمارا سارا جوہری پروگرام عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہے یہ بیماریوں کے علاج اور عوام کی صحت کے لیے ہے‘۔
یادرہےکہ رواں سال جون میں اسرائیل نےایران پرڈرونزحملےکیےتھےجس کےجواب میں ایران نے بھرپورکارروائی کی تھی،پھرامریکانےایران کی ان جوہری تنصیبات پرحملہ کیاتھا۔جنہیں امریکا کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کا حصہ سمجھا جاتا ہے تاہم ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر غیر فوجی مقاصد کے لیے ہے۔

Leave a reply