بچپن میں گردوں کی سنگین بیماری لاحق ہوئی تھی،حمزہ علی عباسی کا انکشاف

پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکار حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیاکےبچپن میں گردوں کی سنگین بیماری لاحق ہوئی تھی۔
اداکار حمزہ علی عباسی کے ایک حالیہ انٹرویو کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں، جن میں انہوں نے میزبان کے سوال پر تصدیق کی کہ بچپن میں انہیں گردوں کی سنگین بیماری نیفرائٹس (Nephritis)” لاحق ہوئی تھی۔
اداکارکاکہناتھاکہ وہ میری زندگی کا انتہائی مشکل وقت تھا، اس وقت میری عمر آٹھ یا بارہ سال کے درمیان تھی۔ اس بیماری میں بغیر کسی ظاہری وجہ کے گردے فیل ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔جب میں شدید تکلیف میں تھا تو میری والدہ نے جائے نماز بچھائی اور اللہ کے سامنے بہت روئیں۔ شکر الحمدللہ، اللہ نے مجھے شفا دی۔
حمزہ علی عباسی نے اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا۔میری والدہ سے شرط لگی تھی کہ اگر میں سی ایس ایس میں کامیاب ہو گیا تو آگے نوکری نہیں کروں گا۔ میں نے سی ایس ایس اچھے نمبروں سے پاس کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ انہوں نے ٹریننگ مکمل کی اور پولیس کے محکمے میں بھرتی بھی ہوئے، تاہم وہ اداکاری کے شعبے میں آنا چاہتے تھے۔والدہ چاہتی تھیں کہ میں نوکری جاری رکھوں، لیکن آخرکار میں نے انہیں منا لیا اور اداکاری شروع کر دی۔















