’ڈونلڈ ٹرمپ میرے حقیقی والد ہیں‘راکھی ساونت کاانوکھاانکشاف

0
16

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نےانوکھاانکشاف کرتےہوئےکہاہےکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ میرےحقیقی والد ہیں۔
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اکثروبیشتراپنےمتنازع بیانات اورمنفرداندازکی وجہ سےخبروں کی زینت رہتی ہیں۔
حال ہی میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نےایک انوکھاانکشاف کیاہےکہ میں اکثراپنی ماں سےاپنےباپ کےبارےسوال پوچھاکرتی تھی جس کاجواب مجھےمیری والدہ کےانتقال کےبعدملا۔
اداکارہ نےبتایاکہ ان کی والدہ نے وفات سے قبل ایک خط چھوڑا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ ان کے ’اصلی والد‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
راکھی کا کہنا تھا کہ جب میری ماں کا انتقال ہو گیا اور میں گھر گئی تو میں نے بینک کے لاکر کو کھولا جس میں سے بہت سا سامان نکلا جو میں نے لوگوں میں تقسیم کر دیا۔ گفتگوکوجاری رکھتےہوئے راکھی نےبتائےکہ لاکر میں سے ایک خط بھی نکلا جس میں میری ماں نےمیرےلئےخاص پیغام لکھاتھا، آپ ہمیشہ سوال کرتی تھیں کہ آپ کا والد کون ہے تو آپ کا والد ڈونلڈ ٹرمپ ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بھی اس وقت پتہ چلا کہ میرے والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
اس سے قبل بھی راکھی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے یہی دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان کے والد ہیں۔
واضح رہےکہ راکھی اکشروبیشترخبروں میں رہنےکےلئےاس قسم  کےسٹنٹ کرتی ہیں،اسی طرح جب ان کو طلاق ہوئی تھی توراکھی نے خوب جشن منایاتھابلکہ ڈھول کی تھاپ پربھنگڑابھی ڈالاتھا۔

Leave a reply