پی پی اورن لیگ کےدرمیان پنجاب میں پاورشیئرنگ کےمعاملات طے

حکومت اوراتحاد ی جماعت پیپلزپارٹی کےدرمیان پنجاب میں پاورشیئرنگ کے معاملات طےپاگئے۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نےپیپلزپارٹی کےتحفظات دورکردئیے،پنجاب میں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں اختلافی امورحل نکل آیا،ن لیگ نےپی پی کے30ارکان ٹکٹ ہولڈرزکےانتخابی حلقوں میں ترقیاتی فنڈزکی حامی بھرلی۔
ذرائع کاکہناہےکہ پنجاب حکومت محکمہ قانون میں لاآفیسرزکی بھرتیوں میں بھی پیپلزپارٹی کوشیئردیا جائےگا،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں پی پی کےایم پی ایزاورٹکٹ ہولڈرزکوشامل کیاجائےگا۔
واضح رہےکہ حکومت اورپیپلزپارٹی کےدرمیان پاورشیئرنگ کامعاملہ کافی مرتبہ زیرغورآیامگردونوں طرف سےکسی وجہ سےحل نہیں ہوتاتھالیکن اس باردونوں پارٹیاں رضامندہوگئیں ہیں۔















