وزیراعظم شہباز شریف یوم فتح کی تقریبات میں شرکت کیلئے باکوپہنچ گئے

0
23

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔ یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
باکو ایئرپورٹ پہنچنے پر آذربائیجان کے نائب وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم اپنے دورے کے دوران آذربائیجان کے 5ویں یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف یہ دورہ آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی خصوصی دعوت پر کر رہے ہیں۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی صدر الہام علییف سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔

Leave a reply