ٹیکنالوجی جدت:ایپل واچ کیلئے واٹس ایپ ورژن کی آزمائش

ٹیکنالوجی کی جدت کا نیا انداز،ایپل واچ کیلئے واٹس ایپ ورژن کی آزمائش کا آغاز،ایپل واچ کے اس ورژن کو آئی فون کے بغیر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایپل واچ کیلئے ایپ ورژن کی آزمائش شروع کر دی ۔واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس ایپ کے ذریعے ایپل واچ صارفین واٹس ایپ چیٹ لسٹ میں میسجز اور میڈیا دیکھ سکیں گے، نوٹیفکیشن کا انتظار کیے بغیر نیا میسج بھیج سکیں گے اور ایموجیز کو استعمال کرتے ہوئے میسج ری ایکشن بھیج سکیں گے۔
اس کے علاوہ صارفین اس ورژن میں آڈیو میسج بھیج سکتے ہیں اور وائس ان پُٹ کے ذریعے پیغامات لکھوا سکتے ہیں،تاہم اس کے استعمال کیلئے ایپل واچ کو واٹس ایپ رکھنے والے آئی فون سے کنیکٹ رکھنا ہوگا۔ایپ کا یہ ورژن آئی او ایس کیلئے واٹس ایپ کا بِیٹا ورژن انسٹال کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔















