حکومت کا 27ویں ترمیم کیلئے سینیٹ میں نمبرگیم مکمل ہونےکادعویٰ

0
21

حکومت نے 27ویں ترمیم کیلئے سینیٹ میں نمبرگیم مکمل ہونےکادعویٰ کردیا۔
ذرائع کےمطابق 27ویں آئینی ترمیم کےلیےاس وقت سینیٹ سے64ووٹ درکارہیں،حکومتی بینچزپرپی پی کےپاس سب سےزیادہ 26نشستیں ہیں،حکمران جماعت مسلم لیگ ن کےپاس ایوان بالامیں 20نشستیں ہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ سینیٹ میں حکومتی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی کی4نشستیں جبکہ ایم کیوایم کے3ارکان ہیں،نیشنل پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ ق کی ایک ایک سیٹ ہے،حکومتی بینچزپر6آزادسینیٹرزمیں سینیٹر عبدالکریم اورسینیٹرعبدالقادرشامل ہیں۔
واضح رہےکہ سینیٹرعرفان صدیقی علیل ہونےکی وجہ سےووٹ ڈالنے سےقاصر ہیں ،جس کی وجہ سےحکومت کاایک ووٹ کم ہوجائےگا۔

Leave a reply