27ویں آئینی ترمیم ،سینئروکلااورریٹائرڈججزکاچیف جسٹس پاکستان کوخط

27ویں آئینی ترمیم کےخلاف سینئروکلااورریٹائرڈججزنےچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کوخط لکھ دیا۔
خط میں سینئروکلااورریٹائرڈججزنےچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سےفل کورٹ میٹنگ بلانےکاکہا۔
خط کےمتن میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ ترمیم پراپناان پٹ دینےکااختیاررکھتی ہے،بطورسپریم کورٹ ترمیم پرردعمل دیاجائے،ہم غیرمعمولی حالات میں یہ خط لکھ رہےہیں،سپریم کورٹ اپنےقیام کےبعدآج سب سےبڑےخطرے سےدوچارہے۔
خط کےمتن میں مزیدکہاگیاکہ کوئی سول یافوجی حکومت سپریم کورٹ کوماتحت ادارہ بنانےمیں کامیاب نہیں ہوئی،ماضی میں ایسی کوئی کوشش بھی نہیں ہوئی،اگرآپ متفق ہیں پہلی کوشش ہےتوردعمل دیناسپریم کورٹ کاحق ہے۔















