سینیٹ میں 27آئینی ترمیم پیش ،شق وارمنظوری جاری،اپوزیشن کااحتجاج

0
12

سینیٹ میں 27آئینی ترمیم پیش کردی گئی ،ترمیم کی شق وارمنظوری جاری،اپوزیشن نےاحتجاج کیا۔
چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس منعقدہوا ،جس میں 27ویں ترمیم پیش کی گئی،تحریک انصاف کےسینیٹر ز نے بھرپوراحتجاج کرتےہوئےایجنڈےکی کاپیاں پھاڑدیں۔اپوزیشن نےچیئرمین سینیٹ کےڈائس کاگھیراؤکیا۔
اپوزیشن اراکین نےکہاکہ ووٹنگ نہیں کی گئی ترمیم پیش کرنےکی تحریک کیسے منظورہوسکتی ہے۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں ترمیم ایوان میں پیش کی،اور3دن تک مختلف امورزیربحث آچکےہیں ان کوبہت موقع دیاگیا۔
سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کی شق وارمنظوری جاری ہے۔پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑواورجےیوآئی کےاحمدخان نےترمیم کےحق میں ووٹ دیا۔

Leave a reply