اسلام آباد ہائیکورٹ: 190 ملین پاؤنڈ کیس کے جج کو روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کیس کے جج کو روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سرفرازڈوگر نےسیشن جج ناصرجاویدراناکوکام سےروکنےکی درخواست کےقابل سماعت ہونےپرسپریم کورٹ کی 2004کی آبزرویشن کی روشنی میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ آپ کےدلائل سن لیےہم اس پرآرڈجاری کردیں گے،22سال پہلےکاآرڈرہےتوپہلےآپ کہاں تھے؟
عدالت نےمزیدکہاکہ 22سال بعدآپ کویادآئی سپریم کورٹ کےحکم پرعملدرآمد نہیں ہوا،22سال بعدمعاملہ عدالت لانےسےآپ کی بدنیتی ظاہرہوتی ہے۔














