ٹیکنالوجی کمپنیوں کی دوڑ: خلا میں جدید نظام کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

0
12

ٹیکنالوجی کمپنیوں کی دوڑ، خلا میں جدید نظام کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا۔دنیا بھر کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اب زمین سے آگے بڑھ کر خلا میں ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئیں۔
ان کمپنیوں کا مقصد ایسے ڈیٹا سینٹرز بنانا ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلیں اور زمین کے قدرتی وسائل پر بوجھ کم کریں۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی سٹار کلاؤڈ نے حال ہی میں ایک چھوٹی سیٹیلائٹ خلا میں بھیجی ہے، جس میں جدید کمپیوٹر چپ نصب ہے۔ یہ قدم مستقبل میں خلا میں مکمل ڈیٹا مراکز قائم کرنے کی سمت پہلا عملی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔اس دوڑ میں بڑی عالمی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
ایک معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی 2027 تک اپنی تجرباتی سیٹیلائٹس خلا میں بھیجے گی ،تاکہ شمسی توانائی سے چلنے والے ڈیٹا نیٹ ورک کا تجربہ کیا جا سکے، اسی طرح ایک بڑی خلائی کمپنی اگلے سال اپنے نیٹ ورک کے ذریعے خلا میں ڈیٹا مراکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت اس بات کا ثبوت ہے کہ مستقبل میں ڈیٹا انفراسٹرکچر زمین سے باہر خلا کی سمت منتقل ہو رہا ہے اور یہ عمل آنیوالے دور کی ٹیکنالوجی اور معیشت کا نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Leave a reply