تیسراون ڈے:پاکستا ن نےسری لنکاکوشکست دیکرسیریز3-0سےاپنےنام کرلی

0
7

تیسرےون ڈےمیں پاکستان نےسری لنکاکو6وکٹوں سےشکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئےتین ون ڈےمیچزکےآخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔سری لنکانے پہلے کھیلتےہوئے 46اوورز میں 211رنزبنائے۔پاکستان نے212رنزکاہدف4وکٹوں کےنقصان پرباآسانی حاصل کرلیا۔
سری لنکاکی جانب سےکوشال مینڈس نے 34 رنزکی اننگزکھیلی کامل مشارا  29 رنز بناکرپویلین لوٹے جبکہ سدیرا سمارا وکرما  48رنزبناکرنمایاں رہے، پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سےمحمدوسیم جونیئرنے3کھلاڑیوں کوشکارکیاجبکہ حارث رؤف اورفیصل اکرم نے 2،2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی جانب سے اوپنرفخرزمان نےذمہ دارانہ کھیل کامظاہرہ کیاوہ 55رنز بنا کرپویلین لوٹےجبکہ محمدرضوان نےبھی عمدہ کھیل کھیلا،اُنہوں نے 61رنزکی اننگزکھیلی۔حسین طلعت نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
واضح رہےکہ گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Leave a reply