سپریم جوڈیشل کونسل، کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل مکمل

27ویں آئینی ترمیم کےبعدسپریم جوڈیشل کونسل، کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل مکمل کرلی گئی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کونسل کے سربراہ ہوں گے،جبکہ وفاقی آئینی عدالت کےچیف جسٹس امین الدین خان جوڈیشل کونسل کے دوسرے سینئرممبرہونگے، دونوں چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے جسٹس منیب اختر،جسٹس رضوی،جسٹس جمال خان مندوخیل سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے ممبر بن گئے ہیں۔جسٹس عامر فاروق جوڈیشل کمیشن کے ممبر نامزد کیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ سےجاری اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ جسٹس جمال خان مندوخیل پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے ممبر نامزد ہوئے ہیں، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس جمال مندوخیل جوڈیشل کونسل کے رکن ہوں گے جبکہ جسٹس مندوخیل کی نامزدگی دونوں چیف جسٹس نے مشاورت سے کی ہے۔















