ملک بھرمیں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکی پیشگوئی کی ہے۔آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے سرد اور خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنےکی توقع ہے،مری،گلیات اور گردونواح میں موسم سردرہنےکاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ اورساہیوال کےچندمقامات پرسموگ اور ہلکی دھندمتوقع ہے،ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اورگردونواح میں سموگ اورچندمقامات پرہلکی دھندکی توقع ہے،جہلم،فیصل آباد،ملتان اورگردونواح میں سموگ اورچندمقامات پرہلکی دھندکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہے گا،سندھ بھرکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکےساتھ ہلکی بارش اوربرفباری متوقع ہے، اُدھرکشمیرمیں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،دوسری جانب خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے۔جبکہ پشاور ،صوابی ،مردان،ڈیرہ اسماعیل خان اورگردونواح میں چندمقامات پرہلکی دھندمتوقع ہے۔















