فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنےسے14افراد جاں بحق،متعددزخمی

0
32

فیصل آبادمیں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنےسے14 افرادزندگی کی بازی ہارگئے حادثےمیں متعددشہری زخمی بھی ہوئے۔
فیصل آبادکےعلاقہ ملک پورمیں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے فیکٹری اور ملحقہ گھروں کی چھتیں گر گئیں۔حادثے کےنتیجےمیں متعددافرادملبے کے نیچے دب گئے۔
ترجمان ریسکیوکاکہناہےکہ حادثےکی اطلاع اعلی الصبح ملی ،جس پرفوری کارروائی کرتے ہوئےامدادی ٹیموں کوجائےوقوع پرروانہ کیاگیا۔
ترجمان نےبتایاکہ بوائلرپھٹنےسےفیکٹری اورملحقہ گھروں کی چھتیں مہندم ہوگئی ،جس پرامدادی کارروائی کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوفوری طورپرہسپتال منتقل کیاگیا،جس کےنتیجےمیں 14افرادجاں بحق ہوگئےجبکہ حادثےمیں 7افرادزخمی بھی ہوئے۔جس کےباعث مزیدہلاکتوں کاخدشہ ہے۔
ترجمان ریسکیوکےمطابق ریسکیو 1122 کی اسپشلائزڈ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم آپریشن کررہی ہے، 22 ایمرجنسی وہیکل اور 130 سے زائد ریسکیور آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

Leave a reply