بالی ووڈ پرراج کرنےوالےدھرمنیدرچل بسے

0
16

بالی ووڈ پر راج  کرنے والے دھرمنیدر 89برس کی عمرمیں چل بسے۔
بھارتی پنجاب کےشہرلدھیانہ میں پیداہونےوالےکیول کرشن دیول نے19سال کی عمرمیں پرکاش کور سے شادی کی، بعد ازاں وہ اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
اداکاردھرمیندرنے1960میں اپنےفنی کیرئیرکاآغازفلم ’’دل بھی تیراہم بھی تیرے‘‘سےکیاپھرچھ دہائیوں تک اپنے سفر میں بالی وڈ کو ’شعلے‘، ’یادوں کی بارات‘، ’میرا گاوں میرا دیش‘، ’پھول اور پتھر‘ جیسی یادگار فلمیں دیں۔ انہیں 2012 میں حکومتِ ہند نے پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق بھارتی شوبزانڈسٹری میں اپنےفن کالوہا منوانے والے معروف اداکاردھرمیندرنے آخری سانسیں اپنےگھرمیں لیں۔اداکارکےانتقال کی خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی،جس کےبعدان کی رہائش گاہ کے باہر متعدد بالی وڈ اداکاروں اور ان کے اہلخانہ کو سفید لباس میں آتے دیکھا گیا۔
خیال رہےکہ کچھ روزپہلےدھرمیندرکی موت کی جھوٹی خبربھی چلی تھی۔
واضح رہےکہ چندروزقبل بالی ووڈلیجنڈاداکار دھرمیندر کوممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کر وایاگیا تھاجہاں پرطبیعت مزیدبگڑنےپرہسپتال کےآئی سی یومیں شفٹ کردیاگیاتھاپھرحالت بہترہونےپرہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاتھا۔

Leave a reply