سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز:آج سری لنکا اورزمبابوےکی ٹیموں میں جوڑپڑےگا

0
23

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےپانچویں میچ میں آج سری لنکا اورزمبابوےکی ٹیموں میں جوڑپڑےگا۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکاپانچواں میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا اور زمبابوےکےدرمیان کھیلاجائےگا۔میچ مقامی وقت کےمطابق شام 6بجےشروع ہوگا۔
واضح رہےکہ ابھی تک سری لنکانےسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں تین میچ کھیلےہیں ،لیکن سری لنکانےکوئی کامیابی حاصل نہیں کی،جبکہ زمبابوےنےبھی سیریزمیں تین میچ کھیلےہیں،جس میں سےدومیچزمیں زمبابوےکوشکست کاسامناکرناپڑاجبکہ ایک میں فتح زمبابوےکامقدربنی۔
یادرہےکہ پاکستان نےسیریزکےتین میچوں میں کامیابی حاصل کرکے سیریز کے فائنل کےلئےکوالیفائی کرلیاہے۔
خیال رہےکہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزپاکستان کی میزبانی میں ہورہی ہے،جس میں پاکستان ،سری لنکااورزمبابوےکی ٹیمیں شامل ہیں۔

Leave a reply