کراچی :شہر قائد کی فضا بھی انسانی صحت کیلئے مضر قرار دیدی گئی

لاہور اور قصور کے بعد شہر قائدکراچی کی فضا بھی انسانی صحت کیلئے مضر قرار ، ائیر کوالٹی انڈیکس 225ریکارڈ،روشنیوں اور ساحلوں کے شہرکراچی کی فضا انسانی صحت کیلئے مضر قرار دیدی گئی۔
عالمی محکمہ ماحولیات کی ویب سائٹ کے مطابق دو روز قبل کراچی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈ کیا گیا ۔حکومتی کوششوں کے باوجود پنجاب کی فضائی آلودگی میں بھی کمی نہ آسکی۔
کراچی کی طرح لاہور بھی آلودہ شہروں کی فہرست میں 5 ویں نمبر پر موجود ہے، جس کا ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز 198 ریکارڈ کیا گیا۔















