سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز:زمبابوےکاسری لنکاکیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےپانچویں میچ میں زمبابوےنےسری لنکاکیخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیاہے۔
راولپنڈی میں کھیلےجارہےسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےپانچویں میچ میں زمبابوے اور سری لنکاکی ٹیمیں مدمقابل ہیں،زمبابوےنےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ٹاس کےموقع پرگفتگوکرتےہوئے زمبابوے کے کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ زیادہ رنز بنئیں گے ، اِسی لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، کوشش کریں گے زیادہ سے زیادہ ہدف دیں۔
واضح رہےکہ ابھی تک سری لنکانےسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں تین میچ کھیلےہیں ،لیکن سری لنکانے کوئی کامیابی حاصل نہیں کی،جبکہ زمبابوےنےبھی سیریزمیں تین میچ کھیلےہیں،جس میں سےدومیچزمیں زمبابوےکوشکست کاسامناکرناپڑاجبکہ ایک میں فتح زمبابوےکامقدربنی۔
یادرہےکہ پاکستان نےسیریزکےتین میچوں میں کامیابی حاصل کرکے سیریز کے فائنل کےلئےکوالیفائی کرلیاہے۔
خیال رہےکہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزپاکستان کی میزبانی میں ہورہی ہے،جس میں پاکستان ،سری لنکااورزمبابوےکی ٹیمیں شامل ہیں۔















