بانی پی ٹی آئی کاایکس اکاؤنٹ بندکرنےکی درخواست میں بڑی پیشرفت

0
21

بانی پی ٹی آئی عمران خان کاایکس اکاؤنٹ بندکرنےکی درخواست میں بڑی پیشرفت سامنےآئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کاایکس اکاؤنٹ بندکرنےکی درخواست میں جیل سپرنٹنڈنٹ کااہم جواب سامنےآگیا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نےعمران خان کےایکس اکاؤنٹ کی جیل سےآپریٹ ہونےکی تردیدکرتے ہوئے کہا ہےکہ بانی کی جیل سےہدایات نےماضی میں کئی مواقع پرمعاشرت میں تشددکوہوادی،بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں،عمران خان اوران پرتعینات کومستقل سرچ کیاجاتاہے، موبائل فون سمیت کسی ممنوعہ چیزکی جیل رولزکےتحت اجازت نہیں، اڈیالہ جیل کےاندرموبائل فون سگنلزجیمرنصب ہیں،جیل کے اندراورجیل کےباہرملحقہ ایریامیں موبائل سگنلزبندہوتےہیں۔
سپرنٹنڈنٹ جیل کامزیدکہناہےکہ جیل رول265قیدی بانی پی ٹی آئی کوسیاسی گفتگوسےروکتاہے، جیل ٹرائل کےدوران عمران خان سےاس کی فیملی اوروکلاملاقات کرتےہیں، قانون کی خلاف ورزی کرتےہوئےقیدی بانی سےسیاسی بحث مباحثےکیےجاتےہیں، بانی پی ٹی آئی کاایکس اکاؤنٹ جیل سے نہیں چلایاجارہا،بانی کاایکس اکاؤنٹ جیل کےباہرسےہی کوئی آپریٹ کررہاہے،موبائل اورانٹرنیٹ کی سہولت جیل کےاندربانی کودستیاب نہیں،عمران خان کوصرف جیل رولزیاعدالتی احکامات کےمطابق سہولیات میسرہیں۔

Leave a reply