امیدہےنئےآنےوالےپروجیکٹس مداحوں کوبہت پسندآئیں گے،شبرا راج

0
30

پاکستان شوبزانڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شبرا راج نےکہاہے کہ امید ہے نئےآنےوالےپروجیکٹس مداحوں کوبہت پسندآئیں گے ۔
حال ہی میں ایک انٹرویوکےدوران اداکارہ شبراراج کاکہناتھاکہ میری کوشش ہمیشہ ہوتی ہے کہ میں چیلنجنگ رولز میں کام کروں مجھے بہت مزہ آتا ہے ،جب کوئی اچھا کریکٹر مجھے افر ہوتا ہے میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میرے فین مجھ سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں ۔جیسا کہ سب کو پتہ ہے کہ اب دور بدل چکا ہے آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے تو ہر طرف نئے نئے پروجیکٹس ہو رہے ہوتے ہیں ۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ لوگ نئے نئے فیلڈ میں آرہے ہیں اور کام اپنا اپنا کر رہے ہیں ان سب کے بیچ اپنے آپ کو قائم رکھنا اپنے مقام کو بلند رکھنا اور اپنے کام پر فوکس رکھنا یہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے نام اور کام کو برقرار رکھ سکوں۔
شبراراج کاکہناتھاکہ مجھے امید ہے کہ میرے نئے آنے والے اپ کمنگ پروجیکٹس کو میرے چاہنے والے بہت پسند کریں گے اور میں اپنے اللہ کا بہت بہت شکر اداکرتی ہوں کہ اس نے مجھے ہمیشہ عزت دولت شوہرت اور ہر کامیابی سے ہمکنار رکھا ہے۔آج میں جو کچھ بھی ہوں وہ میرے اللہ کا کرم ہے،اور میرے چاہنے والوں کا پیار اور محبت ہے جنہوں نے میرے کام کو ہمیشہ پذیرائی دی ہے اور اسے پسند کیا ہے میں اپنے فینز کا بھی دل سے شکر گزار ہوں۔

Leave a reply