وزیراعظم شہبازشریف بحرین کے2روزہ دورےپرروانہ

وزیراعظم شہبازشریف بحرین کےدوروزہ دورےپرروانہ ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزرا اور سینئر افسران بھی وزیراعظم کےوفدمیں شامل ہیں۔
دورہ بحرین کےدوران وزیراعظم بحرین کےبادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔















