سعودی عرب: مملکت کا ایک ساتھ 3 نئی ایئرلائنز شروع کرنے فیصلہ

سفر و سیاحت کے فروغ کا سلسلہ،سعودی عرب نے ایک ساتھ 3 نئی ایئرلائنز شروع کرنے فیصلہ کرلیا۔
دارالحکومت ریاض میں سٹی سکیپ گلوبل رئیل اسٹیٹ کانفرنس سے خطاب میں ٹورازم اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو فہد حمیدالدین نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب ایک یا دو نہیں، بلکہ تین نئی ایئرلائنز شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، سعودیہ کی چار موجودہ ایئر لائنز میں یہ نئے کیریئرز بھی شامل ہو جائیں گے۔
سعودیہ، فلائی ناس، فلائی عدیل اور نئی ریاض ایئر جو ابھی اپنے آپریشن کے پہلے مہینے میں ہے ،کیساتھ مزید ملکی ایئرلائنز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔یہ اقدام سعودی عرب کے پُرعز گیگا پروجیکٹس کا حصہ ہیں، اس کے تحت سعودیہ کو جدید بنانے عالمی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے اور تیل پر انحصار کم کرتے ہوئے معیشت کو متنوع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تین نئی ایئر لائنز میں سے ایک کم لاگت والی ایئر لائن ہو گی، جو خلیج کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دمام شہر سے آپریٹ کرے گی۔2030 تک سعودی عرب کے پاس 45 طیاروں کا بیڑا ہوگا اور یہ طیارے 24 ملکی اور 57 بین الاقوامی راستوں پر پرواز کریں گے، جس میں سالانہ 10 ملین مسافر سفر کریں گے۔















