فیلڈمارشل عاصم منیرسےمصری وزیرخارجہ کی ملاقات،علاقائی امن واستحکام پر تبادلہ خیال

0
16

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے اہم ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نےدفاعی اورسیکیورٹی وتربیتی تعاون اورعلاقائی امن واستحکام پرتبادلہ خیال کیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کےمطابق ملاقات میں برادر ممالک کےدرمیان دوطرفہ تعلقات کاجائزہ لیاگیا،اسٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کومضبوط کرنےاوردیرینہ تعلقات کےفروغ کاعزم کیا گیا،دفاعی اورسیکیورٹی وتربیتی تعاون اورعلاقائی امن واستحکام پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
مصرکےوزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے مصری قیادت کی جانب سےنیک خواہشات بھی پہنچائیں ،مصری وزیرخارجہ نےپاکستان سےتمام شعبوں میں تعاون میں اضافےکی دلچسپی کااظہار کیا، اس موقع پرعلاقائی سیکیورٹی صورتحال کےپیش نظرسےنمٹنےکیلئےاعلیٰ سطح روابط کی اہمیت پرزوردیاگیا۔

Leave a reply