جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: دوہائیکورٹس کےچیف جسٹسزاورسپریم کورٹ کےجج کی منظوری

0
9

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ اوربلوچستان ہائیکورٹس کےچیف جسٹسزاورسپریم کورٹ کےمستقل جج کی منظوری دےدی گئی۔
ذرائع کےمطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس منعقدہوا جس میں سپریم کورٹ کےجسٹس اوردوہائیکورٹس کےچیف جسٹس کی تقرریوں سمیت اہم امور زیر غور آئے۔
ذرائع کاکہناہےکہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پہلےنمبرپرسندھ ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ زیرغورآیا،جس پرکمیشن نے3سینیئرججزکےناموں کاجائزہ لیا،کافی سوچ بچارکرنےکےبعدجسٹس ظفرراجپوت کےنام پراتفاق ہوگیا،کمیشن نےاُن کو سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کابتاناہےکہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کےلئے بھی یہی طریقہ کاراپنایاگیا، اس عہدے کے لیے بھی 3 سینیئر ججز جسٹس کامران خان ملاخیل، جسٹس اقبال احمد کانسی اور جسٹس شوکت علی درخشانی کے ناموں پر غور کیا گیا۔مشاورت کے بعد کمیشن نے جسٹس کامران خان ملاخیل کے نام کی منظوری دے دی۔
ذرائع کاکہناہےکہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ کےمستقل جج کی تعیناتی کےلئےبھی مشاورت ہوئی،جس کےلئےاسلام آبادہائیکورٹ کےسینیئرجج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کےنام پراتفاق کرلیاگیا۔
آئین کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں تقرریاں جوڈیشل کمیشن کی سفارش اور پارلیمانی کمیٹی کی توثیق سے مشروط ہوتی ہیں۔
لہٰذا سندھ ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹسز اور سپریم کورٹ کے نئے مستقل جج کی نامزدگیوں سے متعلق سفارشات صدرِ مملکت کو بھجوائی جائیں گی۔جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Leave a reply