متحدہ عرب امارات کا 54 واں قومی دن،ملک بھرمیں جشن کاسماں

0
9

متحدہ عرب امارات کے 54 ویں قومی دن پرملک بھرمیں جشن منایاجارہاہے۔
متحدہ عرب امارات کے قومی دن کو عیدالاتحاد کے نام سے جانا جاتا ہے، جو ملک کی بنیاد اور شناخت کی اصل روح کو دوبارہ زندہ کرتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کےقومی دن کےموقع پردبئی ،ابوظہبی سمیت دیگرریاستوں میں بھی تقریبات کاانعقاد کیاگیا،ملک بھرمیں جشن کاسلسلہ جاری ہے، ہر سو چراغاں کیاگیاجبکہ آتش بازی کابھی بھرپورمظاہرہ کیاگیا۔
متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، یہی وجہ ہے کہ دبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی بھی اس تہوار کو شایان ِ شان مناتے ہیں۔پاکستان بھی امارات کے قومی دن کی خوشیوں میں پیش پیش ہے، جبکہ پاکستانی کمیونٹی نے دبئی کو مزید سرسبز بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
54ویں قومی دن کےموقع پرمتحدہ عرب امارات میں ملک بھرمیں سرکاری اورنجی سیکٹرکےملازمین کودودن کی تعطیل دی گئی ۔ان دودنوں میں تمام وزارتوں کے دفاتر مکمل طورپربندرہیں گےصرف ایمرجنسی سٹاف ڈیوٹی پرموجودہوگا۔
واضح رہے کہ آج ہی کےدن 2 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات کی 7 امارات ایک پرچم تلے جمع ہوئے اور بانی قوم عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان کی قیادت میں ایک متحدہ قوم کی بنیاد رکھی گئی۔

Leave a reply