لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا

0
9

فضائی آلودگی نے ایک بار پھر لاہور شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا۔
شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 183 ریکارڈ کیا گیا، جو شہریوں کی صحت کیلئے خطرے کی واضح علامت ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح تشویشناک حد تک بلند رہی۔
گزشتہ روزمشتاق احمد گرمانی روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 291 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو فہرست میں سب سے زیادہ رہا۔ غازی روڈ انٹرچینج پر 210، شادمان مارکیٹ میں 189، اڈا پلاٹ میں 171، کنٹونمنٹ میں 157 جبکہ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 146 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔
ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی آلودگی شہریوں کیلئے سانس، آنکھوں اور جلد کی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ کر رہی ہے۔

Leave a reply