چیٹ جی پی ٹی پر صارفین سب سے زیادہ کن فیچرز کو استعمال کرتے ہیں؟

چیٹ جی پی ٹی پر صارفین سب سے زیادہ کن فیچرز کو استعمال کرتے ہیں؟ اوپن اے آئی نے فہرست جاری کردی۔
دو روز قبل30 نومبر کو چیٹ جی پی ٹی کو متعارف کروائے 3 سال مکمل ہوگئے ۔ اس موقع پر اوپن اے آئی نے اس آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کے حوالے سے چند دلچسپ اعداد و شمار جاری کیے۔
ان اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کی جانب سے دنیا کے سب سے زیادہ مقبول اے آئی ٹول کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔تین سال قبل نومبر 2022 میں جب چیٹ جی پی ٹی کو متعارف کروایا گیا تو اس کے بارے میں بہت کم افراد جانتے تھے، مگر آج یہ دنیا کا مقبول ترین اے آئی چیٹ بوٹ ہے۔
درحقیقت ہر سیکنڈ یہ 29 ہزار کے قریب میسجز کے جوابات دیتا ہے۔اوپن اے آئی کے مطابق ہر ہفتے 80 کروڑ افراد چیٹ جی پی ٹی کو مختلف مقاصد جیسے روڈ ٹرپ سے لیکر سامان کی خریداری کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
اوپن اے آئی کے مطابق تین چوتھائی چیٹس میں عملی رہنمائی تفصیلات کے حصول اور لکھنے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ دفتری امور کیلئے رائٹنگ یا کچھ تحریر کروانے کیلئے لوگوں کی جانب سے اس اے آئی چیٹ کو استعمال کیا جاتا ہے، جیسا کہ کسی تحریر کو درست کروانا یا ترجمہ کروانا وغیرہ شامل ہے۔















