امریکاکےشمال مشرق میں برفانی طوفان:5کروڑشہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری

0
7

امریکاکی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کےباعث 5کروڑشہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکی شمال مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کے زیر اثر ہیں،برفان طوفان کی وجہ سےمعاملات زندگی بُری طرح متاثرہوگئی ہے،شہری گھروں تک محصورہوکررہ گئےہیں۔ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ریاست مینے اورنیوہیمپشائرمیں سڑکیں برف سےڈھک گئیں، جس کی وجہ سے5کروڑامریکی شہریوں کیلئےبرفانی طوفان کی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق اوبائیو،پنسلوانیااورنیویارک میں ایک فٹ تک برف پڑنےکاامکان ہے ،متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارےبندرکھنےکی ہدایات جاری کردی گئیں۔
امریکی محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں، یخ بستہ ہواؤں اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔

Leave a reply