رواں مالی سال تجارتی خسارہ ساڑھے15ارب ڈالرہوگیا،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

0
10

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہاگیاکہ رواں مالی سال کے5ماہ تجارتی خسارہ ساڑھے15ارب ڈالرہوگیا۔
ادارہ شماریات نےبیرونی تجارت کےاعدادوشمارجاری کردئیے۔جولائی تانومبر تجارتی خسارہ37.17فیصد ریکارڈکیاگیا،گزشتہ مالی سال جولائی تانومبرتجارتی خسارہ11ارب ڈالرسےزائدتھا،رواں مالی سال برآمدات میں6.39فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی،رواں مالی سال جولائی تانومبردرآمدات میں 13.26 فیصداضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہاگیاکہ رواں مالی سال 5ماہ میں برآمدات 12 ارب 84کروڑڈالرسےزائد رہیں،گزشتہ مالی سال اسی عرصےمیں13رب 72کروڑ ڈالرکی برآمدات تھیں،رواں مالی سال کے5ماہ میں درآمدات 28ارب ڈالرسےزائدریکارڈکیاگیا،گزشتہ مالی سال اسی عرصےمیں درآمدات 25ارب ڈالرکی تھیں۔

Leave a reply