صارفین کیلئے اچھی خبر:بجلی کی قیمت میں کمی کاامکان

0
50

صارفین کیلئے اچھی خبر،بجلی کی قیمت میں 65پیسےفی یونٹ کمی کاامکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے بجلی کی قیمت میں65پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرادی،بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مدمیں اکتوبرکیلئےکی گئی۔
سی پی پی اےنےاکتوبرمیں بجلی کے ریفرنس فیول پرائس 8.71روپےفی یونٹ رہی،اکتوبرکیلئےریفرنس فیول پرائس9.36روپےفی یونٹ مقررکی گئی تھی۔ اکتوبرمیں پن بجلی سے27فیصدبجلی پیداکی گئی، اکتوبرمیں نیوکلیئرسے22،درآمدی آرایل این جی سے19فیصداورمقامی کوئلےسے12فیصدبجلی پیداکی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سی پی پی اےکی درخواست پرسماعت 27نومبرکوکرےگا۔

Leave a reply