مسافروں کیلئے اہم خبر:سعودی ریلوے ’’سار‘‘ نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

0
17

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری،سعودی ریلوے ’’سار‘‘ نے اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
سعودی ریلوے سار نے ٹریول، ٹرانسپورٹیشن اور ٹورازم سیکٹر میں بہترین رابطہ مرکز کا سال 2025 کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ ورلڈ کنٹیکٹ سینٹر کے تحت ایواڈز کی تقسیم کا انعقاد یونان میں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مقابلے میں مختلف ممالک کی معروف کمپنیاں اور ادارے شریک ہوئے ، جن میں سعودی ریلوے کو بہترین ایوارڈ برائے رابطہ مرکز سے نوازا گیا۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ ایوارڈ سعودی ریلوے کی سابقہ کامیابیوں کا تسلسل ہے ،جس کے تحت یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا کی سطح پرگوبل ٹاپ رینکنگ پرفارمنس کے حوالے سے پہلی پوزیشن اور گولڈن کیٹگری میں سار کو شامل کیا گیا۔
سعودی ریلوے سار کے سی ای او ڈاکٹر بشار بن خالد المالک کے مطابق یہ انٹرنیشنل کامیابی کمپنی کی جانب سے مختلف شعبوں میں انجام دی جانیوالی بہترین کارکردگی کا تسلسل ہے، کیونکہ مسافروں کی بہتر خدمت ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔
ذہن نشین رہے کہ ورلڈ کانٹیکٹ سینٹر کا قیام 1999 میں عمل میں آیا تھا، جس کے تحت عالمی بین الاقوامی ادارے رابطہ مراکز کی کارکردگی کا مختلف پہلو جن میں سروس کے معیار، آپریشنل تیاری اور ورک ٹیموں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔

Leave a reply