27ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان کی روح کےمنافی ہے،اپوزیشن

0
14

اپوزیشن نے27ویں آئینی ترمیم کوآئین پاکستان کی روح کےمنافی قراردےدیا۔
سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محموداچکزئی کی زیرصدارت اپوزیشن رہنماؤں کااجلاس منعقدہواجس میں سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس،حامدخان،نورالحق قادری اورہمایوں مہمندنےشرکت کی۔اجلاس میں 27ویں آ ئینی ترمیم کومسترد کیاگیا ۔جس کااعلامیہ جاری کیاگیا۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ تحریک تحفظ آئین کےاراکین کسی ووٹنگ یارائےشماری میں حصہ نہیں لیں گے، غیرآئینی عمل میں شریک ہوناآئین کی بالادستی سےانحراف ہے،یہ ترمیم آئین کےبنیادی ڈھانچے،پارلیمانی توازن اوروفاقی اصولوں کیخلاف ہے۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ 27ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان کی روح کےمنافی ہے،اپارلیمنٹ کسی یکطرفہ آئینی ترمیم کی مجازنہیں ،27ویں ترمیم جامع قومی اتفاق رائےسےعاری ہے،آئینی ،قانونی اورجمہوری ذرائع سےاحتجاج جاری رکھا جائےگا،تحریک نےترمیم کوغیرآئینی ،غیرجمہوری اورغیرمؤثرقراردیا۔

Leave a reply