آئینی ترمیم کی تمام ترصورتحال میں مولاناکاکردارمثبت رہا،عمر ایوب
اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےکہاہےکہ آئینی ترمیم کی تمام ترصورتحال میں مولانافضل الرحمان کاکردار مثبت رہاہےجوقابل تحسین ہے۔آئینی عدالت کا جج صدر زرداری لگاتا اور اپنی مرضی کے قوانین بناتا کسی بھی قسم کی سپر عدالت نا قابل قبول ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئےکہناتھاکہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کہا ہے ہمیں یہ مسودہ نا قابل قبول ہے ،اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی مسودے کے بارے میں کچھ پتا نہیں ،خصوصی کمیٹی میں حکومتی عہدیداروں اور انکے اتحادیوں کا منفی کردار رہا ،یہ تمام لوگ کٹھ پتلیوں کا کرارا ادا کر رہے ہیں، یہ لوگ چاہتے تھے کہ اپنے ہاتھ پاؤں کاٹ کر کسی اور کے حوالے کر دیں۔
عمرایوب کامزیدکہناتھاکہ اگر یہ بل پاس ہوجا تا تو ملک میں مارشل لالگ جاتا،حکومت قاضی فائز عیسیٰ کیلئے ایک سپر عدالت بنا رہی ہے ،آئینی معاملات سپریم کورٹ میں آئینی بینچ بنا کر کیوں حل نہیں ہوتے ؟آئینی عدالت کا جج صدر زرداری لگاتا اور اپنی مرضی کے قوانین بناتا کسی بھی قسم کی سپر عدالت نا قابل قبول ہے۔ آرٹیکل 8 اور 199 ،200 کے ساتھ 57 آئینی ترامیم کر رہے تھے۔ جسکا ڈرافٹ کسی کے پاس نہیں تھا اگر حکومت کے پاس بھی ڈرافٹ نہیں تھا تو انہیں ڈوب مر نا چاہیے تھا، ہمارے پاس بھی کسی قسم کا مسودہ نہیں تھا نا ہمیں دیا گیا ۔
قائدحزب اختلاف کاکہناتھاکہ ہم کمیٹی میں صرف بیٹھے رہے خصوصی کمیٹی میں حکومتی اراکین کے پاس ہمارے سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا ،تمام تر صورتحال میں مولانا نے مثبت کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے ،ایسی کوئی مزید ترمیم آئی تو اسکا پارلیمنٹ میں مقابلہ کریں گے ،لاہور کا جلسہ ہر صورت ہوگا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے،لاہور جلسے کے لیے پی ٹی آئی ورکرز تیاری کریں یہ جلسہ ہو کر رہے گا۔
ڈینگی کےوارجاری،مزید149کیسزرپورٹ
اکتوبر 12, 2024پی ٹی آئی کی ڈی چوک میں احتجاج کی کال:خواجہ آصف برس پڑے
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔