آئینی عدالت کاقیام دودہائیوں سے ہماری جماعت کاموقف ہے،بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ آئینی عدالت کے حوالے سے تقریباً دو دہائیوں سے ہماری جماعت کا مستقل مؤقف ایک ہی رہا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےایکس سابق (ٹوئٹر)پراپنےپیغام میں لکھاکہ 2006 کا میثاقِ جمہوریت، پی پی پی کے 2013 اور 2024 کے انتخابی منشور میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر موجود ہے، آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے ہیں۔
بلاول بھٹوزرداری نےمزیدلکھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2007 سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات کے نفاذ کے منشور کے ساتھ حصہ لیا ہے، جن میں وفاقی آئینی عدالتوں کا قیام شامل ہے۔ آئینی عدالت کیلئے موجودہ مخالفت ذاتی پسند و ناپسند یا موجودہ سیاسی حالات کی بنیاد پر ہے، آئینی عدالت کے حوالے سے تقریباً دو دہائیوں سے ہماری جماعت کا مستقل مؤقف ایک ہی رہا ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ میری قیادت میں ہر انتخاب میں منتخب ہونے والے نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا ، جس میں سب کی مساوی نمائندگی ہو۔
خواجہ آصف نےپی ٹی آئی سےمتعلق بڑادعویٰ کردیا
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ابھیشیک نےایشوریاسےراہیں جدا کرلیں؟
جولائی 18, 2024 -
ڈیمزفنڈکیس:عدالت نےحکومت اورواپڈاسےمعاونت طلب کرلی
اکتوبر 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔