بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)کاوفدوفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب سےملاقات کےلئے وزارت خزانہ پہنچ گیا۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےآئی ایم ایف وفدکااستقبال کیا۔نیتھن پورٹرکی قیادت میں وفدنے وزیرخزانہ ومحصولات محمداورنگزیب سےملاقات کی۔وزیر مملکت علی پرویزملک اورگورنراسٹیٹ بینک ملاقات میں موجودہیں،جبکہ چیئرمین ایف بی آراوروزارت خزانہ کےاعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجودہیں۔
آئی ایم ایف وفدکی قیادت مشن چیف نیتھن پورٹرکررہےہیں۔وزیرخزانہ محمداور نگزیب سےآئی ایم ایف وفدنے ابتدائی ملاقات کی۔
ملاقات میں 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عمل درآمد میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے زیادہ تر اہداف حاصل کر لئے گئے اور پروگرام پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو معاشی استحکام کے تسلسل کیلئے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان، ٹریک اینڈ ٹریس، ریٹیلرز سکیم پر مذاکرات آج ہوں گے، ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ایف بی آر کو جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔
سونےکی قیمت میں ایک بارپھرہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔