عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کےایگزیکٹوبورڈکااجلاس رواں ماہ کےآخرمیں شیڈول پاکستان کانام تاحال شامل نہ ہوسکاجس کےنتیجےمیں قرض پروگرام آئندہ ماہ تک موخرہونےکاامکان ہے۔
دنیاکےکسی بھی ملک کومعاشی مشکلات کےلئے آئی ایم ایف کےساتھ رابطہ کرناپڑتاہےجس ملک کےساتھ آئی ایم ایف کےمذاکرات کامیاب ہوجائیں اورشرائط پوری ہونےکےبعدآئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کااجلاس ہوتاہےجس میں فیصلہ کیاجاتاہےکہ قرض دیناہےکہ نہیں ۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کےلئے نئےقرض پروگرام کی منظوری آئندہ ماہ تک موخرکردی گئی ہے۔کیونکہ رواں ماہ کےآخرمیں آئی ایم ایف کےایگزیکٹوبورڈ کےاجلاس کےشیڈول میں ابھی تک پاکستان کانام تاحال شامل نہیں کیاگیاجس کی وجہ سےقرض پروگرام موخرہونےکاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کااجلاس 28 سے 30 اگست تک ویتنام سمیت 3 دیگر ملکوں کی درخواستوں پرغورکرےگا۔ پاکستان کےلئےقرض پروگرام موخرکی وجہ دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض بروقت رول اوور نہ ہونے کو تاخیر کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے بورڈ اجلاس سے پہلے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانیوں کی شرط لگا رکھی ہے، پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر، چین کے 4 ارب ڈالر اور یو اےای کے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت 3 ممالک کے 12 ارب ڈالرکے ڈیپازٹ رول اوورکرانے اور کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کے لیے کوشاں ہے جب کہ پاکستان کو رواں مالی سال کمرشل قرض سمیت مجموعی طور پر 26 ارب40کروڑ ڈالرکی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔
ایف بی آران ایکشن:شادی ہالزپرودہولڈنگ ٹیکس لگادیا
دسمبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دوسراٹیسٹ:پاکستانی اسپنرزکاجادوچل گیا،انگلش ٹیم 291پرآؤٹ
اکتوبر 17, 2024 -
امیتابھ اور جیا بچن کے اثاثوں کی کُل مالیت کتنی ہے؟
فروری 15, 2024 -
سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں اپریشن
مارچ 9, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔