آئی ایم ایف کےایگزیکٹوبورڈ کااگست تک کاکیلنڈرجاری

0
18

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کےایگزیکٹوبورڈکااگست تک کےاجلاس کاکیلنڈرجاری،پاکستان کاایجنڈاشامل نہیں۔
28 اگست کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس شیڈول ہے،28 اگست کو ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں گنی بساؤ کا ایجنڈہ شامل ہے،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ گنی بساؤ کے چھٹے جائزہ کی منظوری دے گا،پاکستان بھی رواں ماہ نئے قرض پروگرام کی منظوری کیلئے پر امید ہے۔وفاقی وزیر خزانہ رواں ماہ ہی نئے پروگرام کی منظوری کی امید کا اظہار کر چکے ہیں۔
ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شیڈول سے ہٹ کر بھی ایجنڈہ شامل ہوسکتا ہے،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12 جولائی کو سٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا،پاکستان کو نئے پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر ملیں گے،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نیا قرض پروگرام 37 ماہ کے عرصہ پر محیط ہوگا۔
واضح رہےکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کےایگزیکٹوبورڈ کااگست تک کاجاری کردہ کاکیلنڈرمیں پاکستان کا ایجنڈہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شامل نہیں۔

Leave a reply