آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بیدیاں روڈ پر ملزمان کی فائرنگ سے ماں اور بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

0
49

پاکستان ٹوڈے: جنوبی چھاؤنی، کے علاقے میں پرانی دشمنی پر 28 سالہ عائشہ اور 17 سالہ بیٹے عبدالرحمن کا قتل، پولیس اور فرانزک ٹیم کے موقع پر موجود تحقیقات جاری

تفصیلات کے مطابق لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل، لاہور وجہ عناد پرانی دشمنی عدالت میں کیس چل رہا ہے۔

مقتولہ کے بھائی عرفان کی مدعیت میں نامزد ملزمان اشرف، واجد وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا اور عدالت سے قرار واقع سزا دلوائی جائیگی

آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم ۔

سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ۔ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

 

Leave a reply