آئی فون کے اصلی یا نقلی ہونے کا کیسے پتا چلایا جائے؟

0
13

ایپل کےصارفین کیلئے اہم خبر،آئی فون کے اصلی یا نقلی ہونے کا کیسے پتا چلایا جائے؟
ماہرین ِٹیکنالوجی نے بتا دیا،اپیل کےآئی فونز دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالے سمارٹ فونز ہیں، جو سٹیٹس سمبل بھی سمجھے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آئی فون کی بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب آئی فون کے جعلی ماڈلز بھی مارکیٹ میں فروخت ہورہے ہیں۔
تاہم ماہرین نے کچھ ایسی ٹپس بتائی ہیں، جو صارفین کو آئی فون خریدتے وقت اس کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتا دیتی ہیں، جن میں پہلے نمبر پرآئی فون کی پیکنگ ہے، کیونکہ ایپل کمپنی ہائی کوالٹی پرنٹنگ کے ساتھ اپنی پیکجنگ کے حوالے سے پوری دنیا میں جانی جاتی ہے۔اس کے بعد آئی فون کاسیریل نمبر اور IMEI کی تصدیق ضرور کریں، نیزآئی فون کے عقب میں ایپل کا لوگو بالکل سیدھا دکھائی دے۔اس کے ساتھ آئی فون کی سکرین کا سائز، ڈسپلے کا معیار اور وزن ایپل کے ماڈل جیسا ہونا چاہیے۔
ماہرین کے مطابق آئی فون کی جانچ کیلئے ایپل سروس سینٹرز جا کر بھی اس کی جانچ کروائی جاسکتی ہے۔

Leave a reply