آئی فون17 میں کونسا اہم فیچر متعارف کروایا جائے گا؟

0
54

آئی فون17 میں کونسا اہم کیمرا فیچر متعارف کروایا جائے گا؟ایپل کے نئے ماڈلز کے حوالےسے لیکس کا سلسلہ جاری۔
معروف امریکی ٹیکنالوجی کپمنی ایپل کی جانب سے ابھی تک آئی فون 16 متعارف نہیں کرایا گیا ، جبکہ 2025 میں متوقع آئی فون 17 کے متعلق لیکس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔
تازہ ترین لیک کے مطابق آئی فون17 میں ایپل کی جانب سے متعارف کرائے جانیوالے فون میں کیمرا ٹیکنالوجی کو زبردست اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے ایپل کے پہلے سے متاثر کن پورٹریٹ موڈ کو فائدہ ہوگا۔
لیک میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل کمپنی آئی فون 17 روسٹر میں کم از کم ایک ڈیوائس کیلئے مکینکل اپرچر کے ساتھ کیمرے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں کسی تصویر کی فیلڈ کی گہرائی پر اثر انداز ہو سکے گی، یعنی تصویر کے کون سے حصے فوکس میں ہیں اور کون سے دھندلے ہیں، پورٹریٹ موڈ شاٹس کو منفرد معیار دینے میں مدد کرے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے مکینکل سسٹم کو استعمال کرتے ہوئےصارفین اپنے آئی فون کے اپرچر کے سائز کو ایڈجسٹ کر سکیں گے، اس طرح تصویر لیتے وقت سینسر تک پہنچنے والی روشنی کو قابو کیا جاسکے گا۔

Leave a reply