آج اوپن مارکیٹ میں ڈالرسستا، انٹرمارکیٹ معمولی اضافہ ہوا

0
40

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 1پیسے کے اضافے سے 277 روپے 92 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں سپلائی بہتر ہونے سے ڈالر کی قدر 21پیسے کی کمی سے 279 روپے 77پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال کے دوران پاکستان کو 24 ارب ڈالر کی بیرونی مالی مدد درکار ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کم ہونے کی توقعات اور حکومت کی نجکاری پلان پر تیز رفتاری کے ساتھ پیشرفت بھی روپے کی قدر میں استحکام کا باعث ہے۔

درآمدی سرگرمیوں میں ماہوار 700 سے 800 ملین ڈالر کے اضافے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ معیشت میں ڈالر کی ضرورت بتدریج بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے چند دنوں تک ڈالر کا انٹربینک ریٹ 277 اور 278روپے گرد مستحکم ہوتا نظر آرہا ہے۔

Leave a reply