آج ملک کے بیشتر علاقوں اور سیاحتی مقامات کا موسم کیسا ہے اور وہاں درجہ حرارت کیا ہے؟آئیے جانتے ہیں

این ڈی ایم اے نے سیاحوں کیلئے الرٹ جاری کردیا
0
65

پاکستان ٹوڈے :این ڈی ایم اے نے سیاحوں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔ آزادکشمیرمیں بارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کانیاسلسلہ شروع ہو گیا۔

جس کے حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے22 اپریل تک الرٹ جاری کرتےہوئے اگلے 5 دن تک سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ان پانچ دنوں کے دوران مظفرآباد آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بارش اوربرفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کاامکان ہے،لہٰذا شہری اورسیاح آزاد کشمیر کی سیاحتی مقامات کے سفرکےدوران احتیاطی تدابیراختیارکریں ۔

Leave a reply