آج موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
50

آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماہ صیام کے آخری عشرے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنےکاامکان ہے،ملک کےمیدانی علاقوں میں دن کےدرجہ حرارت میں بتدریج اضافےکی توقع ہے،اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اورگرم رہنےکاامکان ہے،خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنےکاامکان ہے،مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کاامکان ہے۔

Leave a reply