آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےجشن آزادی کےموقع پرسابق فوجیوں کےاعزازمیں استقبالیہ دیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق آرمی چیف کی جانب سےدئیے گےعشائیہ میں ریٹائرڈافسران اورجوانوں نےبڑی تعدادمیں شرکت کی۔آرمی چیف نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی لگن اور قوم کی تاریخ بنانے میں کلیدی کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف نے جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے خطرے سے بھی آگاہ کیا جو دشمن عناصر کی جانب سے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان تعلق کو کمزور کرنے کے لیے پھیلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قوم کی غیر متزلزل حمایت ان تمام ناکام کوششوں کو ناکام بنا دے گی۔
ترجمان پاک فوج کاکہناہےکہ آرمی چیف نے اتحاد اور مشکلات کے سامنے استقامت کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے سابق فوجی افسران سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار جاری رکھیں۔
سابق افسران نے پاکستان آرمی کی قیادت پر اعتماد اور یقین کا اظہار کیا اور اندرونی اور بیرونی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف اور اشفاق پرویز کیا نی بھی شریک ہوئے۔
بھاری سکول بیگ بچوں میں کن مسائل کا سبب بن سکتاہے؟
جنوری 15, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔