گاڑی دریائےنیلم میں گرنےسے13افرادجاں بحق

0
34

آزادکشمیرمیں گاڑی دریائےنیلم میں گرنےسے13افرادزندگی کی بازی ہارگئےجبکہ حادثےمیں 4افرادزخمی بھی ہوئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی جبکہ موسم کی خرابی کی وجہ سےامدادی کارروائیاں میں مشکلات ہوئیں ۔لیکن ریسکیوعملےنےامدادی کارروائیاں کرتےہوئے لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیوحکام کاکہناہےکہ دریائےنیلم میں گرنےوالی گاڑی میں 13مسافرجاں بحق ہوگئےجبکہ 4زخمی بھی ہوئے۔ گاڑی وادی نیلم میں لوات بالاسےمظفرآبادجارہی تھی کےراستےمیں حادثےکاشکارہوکر شاہراہ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری۔
پولیس ذرائع کےمطابق جائے حادثہ پرگھاس کاٹتے ہوئے زخمی ہونے والی خاتون اور 2 بچوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a reply