آلودہ ترین شہروں میں لاہورآج پھرسرفہرست

0
8

دنیابھرمیں آلودگی کےلحاظ سےلاہورآج پھرسرفہرست ہوگیا۔اسموگ میں اضافہ ہوگیا۔
فضائی آلودگی میں اضافےکےباعث لاہورشہردنیامیں ایک بارپھر پہلے نمبر پر آگیا ۔فضائی آلودگی کی وجہ سے اسموگ میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہاہےجس سے آنکھوں،گلےاورسانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
دوسری جانب پنجاب میں ماحول آلودہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردی گئیں، محکمہ تحفظ ماحول نے لاہورمیں 4 فیکٹریاں مسمار کردیں۔
لیہ میں زیگ زیگ پر منتقل نہ ہونے والے چھ، شیخوپورہ میں 4 بھٹے گرا دیے گئے۔
راولپنڈی میں بھی ایک بھٹہ گرادیاگیا، دھواں چھوڑنے والی 234 گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 72 گاڑیاں بند کی گئیں اس کے علاوہ 5 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

Leave a reply