اب گھر کے کام اپیل کمپنی کا روبوٹ کرے گا

0
41

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق گھرمیں کام کرنیوالی ماسی کی چھٹی۔۔۔اب گھروں میں روبوٹ کام کریں گے۔

ایپل کمپنی نے گھروں میں کام کرنیوالے روبوٹس تیار کرنے کا اعلان کر دیا۔۔۔ایپل کو آئی فون، آئی پیڈ اور میک کمپیوٹر کی تیاری کیلئے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے،مگر بہت جلد یہ کمپنی گھروں میں کام کرنیوالے روبوٹس بھی تیار کرے گی۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق الیکٹرک گاڑی تیار کرنے کے پراجیکٹ کو ختم کرنے کے بعد ایپل کی جانب سے روبوٹس کی تیاری کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایپل کے ماہرین ایک ایسے روبوٹ کی تیاری پر کام کر رہے ہیں، جو گھر کے اندر صارفین کے پیچھے گھوم سکے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔

کہ ایپل کے انجینئرنگ ڈویژن اور اے آئی ڈویژن کی جانب سے ایسے روبوٹس کی تیاری پر کام جاری ہے۔یہ پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔اس حوالے سےدیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی روبوٹس کی تیاری پر کام کر رہی ہیں۔

جن میں ایمازون، ٹیسلا اور متعدد کمپنیوں کی جانب سے ایسے روبوٹس تیار کیے جا رہے ہیں، جن کو گھریلو کاموں کے ساتھ دفتری امور کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply